اردو نیوز اپڈیٹس

شمالی کوریا کا امریکی سرزمین تک مار کرنے والے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی کوریا نے امریکی سرزمین تک مار کرنے والے نئے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئے طاقتور راکٹ انجن کے تجربے کامشاہدہ کیا، شمالی کوریا اب ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہے، ٹھوس ایندھن والے انجن سے لیس میزائل اب تیزی سے فائر ہو سکیں گے۔کورین سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس جدید راکٹ انجن کا زمینی تجربہ کیا گیا، جو شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام میں ایک اور نمایاں قدم سمجھا جا رہا ہے، اس نوعیت کے انجن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی تیاری میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹھوس ایندھن والے انجنوں کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں کم تیاری کے ساتھ فوری طور پر لانچ کیا جا سکتا ہے، جس سے میزائل حملوں کی رفتار اور مؤثریت میں اضافہ ہوتا ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ نئے پانچ سالہ قومی دفاعی منصوبے کا حصہ ہے، تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ گزشتہ برس ستمبر کے بعد یہ پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہائی تھرسٹ انجن ٹیسٹ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق حالیہ تجربے میں انجن نے 2,500 کلو نیوٹن تک تھرسٹ پیدا کیا، جو اس سے قبل رپورٹ کیے گئے 1,971 کلو نیوٹن سے زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل حاصل کرنے کے عزم پر قائم ہے، زیادہ طاقتور انجن میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت بھی بڑھاتے ہیں۔کم جونگ اُن کے مطابق ملک کی دفاعی صلاحیتیں اسٹریٹجک قوت بڑھانے کے حوالے سے ایک ’اہم مرحلے‘ میں داخل ہو چکی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

5 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

5 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

5 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

5 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

5 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago