اردو نیوز اپڈیٹس

ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز 1997 میں ترمیم ،کتنی اراضی پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز 1997 میں ترمیم کردی، پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز2001 میں بھی ترمیم کردی گئی۔
ترمیمی رولز 1997 کےتحت ساڑھے 12ایکڑقابل کاشت اراضی پرٹیکس کی چھوٹ دی گئی، 25ایکڑ تک قابل کاشت اراضی پر 300 روپے ٹیکس لگادیاگیا۔ 50ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی پر ٹیکس 500 روپےکردیا گیا،انکم ٹیکس رولز 2001 کےتحت ایگریکلچرانکم ٹیکس کاشتکارکی سالانہ آمدن پروصول کیاجائیگا۔ ایگریکلچرانکم ٹیکس رولز 2001 میں ترمیم کےتحت 6 لاکھ تک آمدن کوٹیکس سےاستثنیٰ دیاگیا، 12لاکھ روپے تک آمدن پر 15 فیصد اداکرناہوگا، 16لاکھ آمدن پر90ہزاراور12لاکھ سےزائدآمدن کا20فیصداداکرناہوگا۔ ۔32لاکھ آمدن پر 1لاکھ70ہزاراور16لاکھ سےزائدآمدن کا30فیصداداکرناہوگا، 56لاکھ آمدن پر 6لاکھ50ہزارروپےاور32لاکھ سےزائدآمدن کا40فیصداداکرناہوگا۔ 56لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 16 لاکھ 10 ہزار روپے اداکرناہوں گے، 56لاکھ روپے سے زائد آمدن کا 45 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا، کارپوریٹ فارمنگ کرنیوالی چھوٹی کمپنی سے20فیصد ،دیگرکمپنیزسے29فیصدوصول ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے شعبہ لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر…

14 hours ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی…

14 hours ago

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل…

14 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ…

14 hours ago

ریاض ایئرپورٹ آرامکو ریفائنری پر حملے سعودی اتحاد کا جوابی وار حوثی اہداف تباہ کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان…

14 hours ago

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ڈونلڈٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار…

14 hours ago