اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ میں بلڈ پریشر کے لیے نیا علاج دریافت کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ میں بلڈ پریشر کے لیے نیا علاج دریافت کیا گیا ہے جو بنیادی الڈوسٹیرونزم (Aldosteronism) سے وابستہ ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٹارگیٹڈ تھرمل تھراپی (ٹی ٹی ٹی) ایک ایسی تکنیک ہے جو جسم میں نمک کو ضرورت سے زیادہ برقرار رکھنے کے ذمے دار نوڈولس کو ختم کرتی ہے۔ اس پیش رفت سے برطانیہ میں تقریباً نصف ملین افراد کو فائدہ ملے گا جو خطرناک حد تک بلند فشارِ خون کا شکار ہیں، بلڈ پریشر کو ہزاروں سالانہ اموات میں حصہ ڈالنے کی وجہ سے اکثر ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔
طبی پیشہ ور افراد نے نوڈولس کو ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ وضع کیا ہے جو نمک کے جمع ہونے کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پرائمری الڈوسٹیرونزم کی تشخیص کرنے والے مریضوں کے پاس روایتی طور پر علاج کے محدود اختیارات ہوتے ہیں جن میں اکثر جراحی یا اسپیرونولاکٹون دوا کی تاحیات ضرورت ہوتی ہے تاکہ سنگین قلبی خطرات کو کم کیا جا سکے۔ پرائمری الڈوسٹیرونزم اس وقت ہوتا ہے جب نوڈولس ایک یا دونوں ایڈرینل غدود پر نشوونما پاتے ہیں جو گردے سے ملحق ہوتے ہیں اور تین ضروری ہارمونز ایڈرینالین، کورٹیسول اور ایلڈوسٹیرون پیدا کرنے کے ذمے دار ہوتے ہیں، یہ نوڈولس ایلڈوسٹیرون کی ضرورت سے زیادہ سطح پیدا کرتے ہیں۔ اس حالت کے مریضوں میں بلڈ پریشر کی سطح 200/130 تک بڑھ سکتی ہے جو صحت مند سمجھی جانے والی 120/80 کی حد سے نمایاں طور پر تجاوز ہے، اس طرح مہلک ہارٹ اٹیک کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس صورتِ حال میں علاج مشکل ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ مریض معیاری اینٹی ہائپرٹینسی دوائیوں کے بارے میں ناقص ردِعمل ظاہر کرتے ہیں جس سے انہیں موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ لندن اور کیمبرج کے محققین کے ذریعے تیار کردہ جدید علاج، جسے اینڈواسکوپک الٹراساؤنڈ گائیڈڈ ریڈیو فریکونسی ایبلیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، اس دوا کو سوئی کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے تاکہ مسائل والے نوڈولس کو نشانہ بنایا جا سکے۔ یہ طریقہ کار مریضوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بڑھانے اور ہائی بلڈ پریشر کی اس مخصوص شکل کے لیے ایک حتمی حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرزِ علاج میں صرف 20 منٹ لگتے ہیں جبکہ ایڈرینل غدود کو ہٹانے کی سرجری میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگتے ہیں اور اس میں مریض کو جنرل بے ہوشی کی دوا اور اسپتال میں دو یا تین راتوں کا قیام کرنا پڑتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

17 hours ago

سعودی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہےترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت اور ریاض…

17 hours ago

وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی اعظم تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں…

17 hours ago

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ روس نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے…

17 hours ago

یوٹن کا اعلان کریمیا پل پر حملہ یوکرین کے لیے جنگ بندی کے دروازے بند

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پل…

17 hours ago