اردو نیوز اپڈیٹس

ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر، جیمز ڈونگ کی قیادت میں علی بابا گروپ کے 6 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے ویژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔ جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا، کہا کہ اس وقت علی بابا ویب سائٹ پر تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے ذیادہ ہے، پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کے لیے انٹرپرنیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

1 hour ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

2 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

2 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

2 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

2 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

2 hours ago