اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے، اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سیکورٹی پرووائڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس کے آغاز میں فورم کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کانفرنس فورم نے دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فورم نے عزم کیا کہ ” ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا “۔ فورم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔
فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آرمی چیف عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا ۔ فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس میں ‘طاقت کے استعمال’ کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ یہ بدلتا رجحان پاکستان کے لئے نہ صرف خود انحصاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے بلکہ قومی اتحاد اور عزم کی اہمیت کو ناگزیر کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے، اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سیکورٹی پرووائڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔ فورم کو جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر ، آرمی چیف نے ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

3 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

3 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

3 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

3 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

3 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

3 hours ago