اردو نیوز اپڈیٹس

بجلی اور گیس کے بھاری بل کم آمدنی والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ
بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان کم آمدنی والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہےپاکستان کی اکثریتی آبادی بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان ہے۔ کئی افراد کے یوٹیلٹی بلز تو ان کی آمدنی سے ہی زیادہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں بہت مشکل ہو گئی ہیں۔ تاہم ایسے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخوں کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اور ذرائع کے مطابق موجودہ کھپت کی بنیاد پر نرخ مقرر کرنے کے طریقہ کار کو آمدنی کی بنیاد پر قیمتوں کے نظام میں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔تجویز کردہ ماڈل کے تحت سبسڈی گھرانے کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر دی جائے گی، نہ کہ استعمال شدہ یونٹس کی تعداد کی بنیاد پر۔ اس طرح توانائی کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام، جس میں نرخ صرف کھپت سے منسلک ہیں، تبدیل ہو جائے گا۔نئے طریقہ کار کے تحت گھرانوں کی آمدنی کا تخمینہ لگا کر اسی تناسب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ مالی معاونت صرف مستحق صارفین تک محدود رہے، جبکہ زیادہ آمدنی والے گھرانے توانائی کی اصل لاگت کے قریب ادائیگی کریں۔
یہ مجوزہ اصلاحات آئی ایم ایف کے جاری پروگرام سے منسلک بتائی جا رہی ہیں۔پاکستان پہلے ہی بجلی کے نرخوں پر نظر ثانی کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے، جہاں فنڈ کی جانب سے اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ کسی بھی تبدیلی سے کم اور درمیانے آمدنی والے طبقات پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

18 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

18 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

18 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

18 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

18 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

19 hours ago