اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ سوشل میڈیا پر پابندی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈنمارک اور آسٹریلیا کے بعد اب برطانیہ میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگنے جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک اور آسٹریلیا کے بعد اب برطانیہ بھی 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی لگانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے اور اپوزیشن جماعت کے پیش کردہ بل کو ہاؤس آف لارڈز کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا نے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں نافذ کردہ قانون کو اپنائے۔کنزرویٹو پارٹی کے رکن جان نیش کی پیش کردہ ترمیم بدھ کے روز ایوانِ بالا میں منظور کر لی گئی جس کے حق میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے۔وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی آپشن کو رد نہیں کر رہے اور انہوں نے بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ان کی حکومت قانون سازی سے پہلے موسمِ گرما میں متوقع مشاورت کے نتائج کا انتظار کرنا چاہتی ہے۔حکومتی جماعت اور اپوزیشن دونوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ برطانیہ بھی آسٹریلیا کی پیروی کرے جہاں 16 سال سے کم عمر بچوں کو دسمبر سے سوشل میڈیا ایپس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔
مشہور شخصیات جن میں ایک معروف اداکار بھی شامل ہیں، نے حکومت سے اس تجویز کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اکیلے سوشل میڈیا کے نقصانات کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔بچوں کے تحفظ سے وابستہ کچھ تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ ایسی پابندی لوگوں کو تحفظ کا غلط احساس دے سکتی ہے۔ دسمبر میں کیے گئے ایک عوامی سروے کے مطابق برطانیہ کے 74 فیصد عوام اس پابندی کے حامی ہیں۔آن لائن سیفٹی قانون کے تحت نقصان دہ مواد کے لیے عمر کی تصدیق کا محفوظ نظام لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

12 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

12 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

12 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

12 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

12 hours ago