اردو نیوز اپڈیٹس

بڑھاپے کے عمل کو سست کرنےوالی عام ویکسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کو بھی سست کر سکتی ہےیونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین (جو بوڑھے افراد کو باقاعدگی سے دی جاتی ہیں) شِنگلز سے بچاؤ کے علاوہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔3800 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں اُن لوگوں کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم کا کہناتھا کہ پس منظر میں ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شنگلز کا سبب بننے والے وائرس کو دوبارہ فعال ہونے سے روکا جا سکتا ہے، یہ ویکسین صحت مندی کےساتھ عمر بڑھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔مصنفہ کے مطابق تحقیق کے نتائج حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کو سپورٹ کرتے ہیں جس میں بوڑھوں کو لگائی جانے والی ویکسین (شنگلز یا انفلوئنزا کی) اور ڈیمنشیا اور دیگر نیورو ڈی جنریٹیو امراض کے خطرات میں کمی کے درمیان تعلق پایا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

11 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

11 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

11 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

11 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

11 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

11 hours ago