اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کے دوران ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد کی جانیں گئیںموسمیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ٹھنڈے کہلانے والے ملک برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی اس سال سورج نے ایسی آگ برسائی جس کی ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے اور وہاں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں جون تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا، جہاں درجہ حرارت 37.7 ڈگری تک جا پہنچا۔ جب کہ مئی میں بھی گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، جہاں درجہ حرارت 35.1 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون کی ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ہیٹ ویو سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں جون کے مہینے میں ہوئیں۔ مئی میں ہیٹ ویو سے 550 جبکہ جون کے مہینے میں ریکارڈ 2200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
برطانیہ کی تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر کے باعث انگلینڈ اور ویلز کے کئی حصوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی پریشر سسٹم یعنی ہیٹ ڈوم کے باعث گرم ہوا خطے میں محصور ہو کر رہ گئی، جس نے درجہ حرارت کا بڑھایا جب کہ انسانی سرگرمیوں کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں نے ہیٹ ویو کی شدت میں مزید اضافہ کیا۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے زیادہ تر گھر شدید اور طویل گرمی کے موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے، معمر افراد اور پہلے سے بیمار لوگ شدید گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، کیونکہ ہیٹ ویو جسمانی نظام کو متاثر کرتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago