اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام درندازی کی کوشش میں 67 ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں کیے گئے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مختلف مقامات پر حملوں کی کوشش کی. تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا۔وزیر اطلاعات نے منگل کو سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھڑپوں کے دوران 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایف سی بلوچستان کا ایک جوان شہید اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بھی زمینی حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جہاں 40 افغان طالبان ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کو آپریشن غضب للحق کا نام دیا گیا ہے اور یہ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔سیکویرٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان صوبے ننگرہار میں ایک کامیاب فضائی کارروائی کے دوران خوگانی بیس کو تباہ کر دیا گیا۔ اسی طرح جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز کے ذخیرہ کرنے کی جگہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago