اردو نیوز اپڈیٹس

پُرتشدد جتھے نے انتخابات کو متنازع بنانےکی ناکام کوشش کی کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیرکاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو دھونس اورتشدد کے زورپر اپنی مرضی مسلط کرنے دیں گےنجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے شرپسند عناصرکو مکمل مسترد کردیا ہے، پرتشدد جتھےکو کشمیرکی ترقی قابل قبول نہیں ہے، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پرامن انتخابات ہضم نہیں ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پُر تشدد جتھےکے ارکان سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا ہے، پرتشدد جتھے نے کامیاب انتخابات کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی لیکن آزاد کشمیر انتخابات میں تمام جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، میرپورڈویژن میں 6 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے۔ وزیر اطلاعات نےکہا کہ شرپسند عناصر کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ہے، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایکشن کمیٹی کی تحریک حقوق دلانے کی نہیں بلکہ حقوق چھیننے کی تحریک ہے، اس پرتشدد تحریک میں ملکی اور غیر ملکی عناصر شامل ہیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردی کی جارہی ہے، عوامی احتجاج میں اسلحہ استعمال نہیں ہوتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کشمیریوں سے ان کے ووٹ کا حق چھینا چاہتے ہیں،کشمیریوں نے ووٹ کی طاقت سے اپنا موقف واضح کردیا، 38 میں سے 37 مطالبات تسلیم کیےگئے، احتجاج بلاجواز ہے، پرتشدد احتجاج کے ذریعے الیکشن رکوانےکی کوشش کی گئی، پرتشدد جتھوں نے اپنے عزائم ناکام ہوتے دیکھے تو فساد پر اتر آئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

21 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

21 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

22 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

22 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

22 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

22 hours ago