اردو نیوز اپڈیٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خلع سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خلع سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ نے نکاح کو ظلم کی بنیاد پر طلاق کے ذریعے تحلیل کردیا۔
فیصلے کے مطابق فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ دینے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا،سپریم کورٹ نے خاتون کو 12 لاکھ روپے بقایا حق مہر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے مطابق بغیر واضح رضامندی دعویٰ طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا،فیملی کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی قانونی تشخیص غلط قراردے دی گئی۔جسٹس مسرت ہلالی نے معاملے میں 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار نائلہ جاوید نے شادی ختم کرنے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی،فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ دینے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا،فیملی کورٹ نے خلع کے بدلے خاتون کو بقایا حق مہر چھوڑنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے خلع نہیں مانگا تھا،بغیر واضح رضامندی دعویٰ طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ کے مطابق شوہر ناصر خان نے دوران مقدمہ دوسری شادی کی،بغیر اجازت دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی اجازت یا مصالحتی کونسل کی منظوری نہیں لی، شوہر نے بیوی کو نان و نفقہ بھی فراہم نہیں کیا،جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں،ایسی صورتحال میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

36 minutes ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

39 minutes ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

41 minutes ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

45 minutes ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

47 minutes ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

50 minutes ago