اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری مزید 3 خوارج ہلاک مجموعی تعداد 88 ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان“ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں.جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اسی شدت سے جاری رکھی جائیں گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

12 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

12 hours ago