اردو نیوز اپڈیٹس

ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا آموں کا تحفہ ہنگری کے وزیراعظم پیٹر کی توجہ کا مرکز بن گیا اور لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے شاندار تحفے اور ان کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ہنگری کے وزیراعظم نے اس منفرد تحفے کا تذکرہ انتہائی دلچسپ اور خوشگوار انداز میں کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ہنگری کے وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا “جب میں دن کے اختتام پر اپنے دفتر پہنچا تو وہاں پاکستان کے لذیذ آموں کا ایک شاندار تحفہ میرا انتظار کر رہا تھا، یہ آم اتنے ذائقہ دار تھے کہ دفتر پہنچنے کے محض ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی تقریباً سب ختم ہو گئے۔”انہوں نے پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے اور مٹھاس کی بھرپور تعریف کی اور اس خیر سگالی کے جذبے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر سربراہانِ مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ میڈیا اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں پاکستان کے میٹھے آموں کی خوشبو ہنگری کے وزیراعظم کے دفتر تک پہنچی، وہیں دوسری طرف نیٹو سمٹ سے واپسی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کو ‘ریوالور’ تحفے میں دیے جانے کا معاملہ بھی عالمی میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہا ہے۔سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے دنیا بھر میں بھیجے جانے والے آم نہ صرف ملکی ثقافت کے سفیر ہیں. بلکہ یہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے میں بھی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

11 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

11 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

11 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

11 hours ago