اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 10 دہشتگرد ہلاک 2 خودکش بمبار خواتین گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد گٹھ جوڑ کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،10دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 خودکش بمبار خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد گٹھ جوڑ کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں میں جامع مشترکہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ بیان کے مطابق ضلع سوراب میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ضلع مستونگ میں آپریشن کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مستونگ آپریشن میں فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والی 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں قومی امن کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں اور مجھ سمیت قوم افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور سوراب میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندستان کے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہیں، انہوں نے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ملک میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان قوم کا فخر، ہمارے سر کا تاج اور حقیقی ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو ناز ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

5 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

5 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

5 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

5 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

5 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

5 hours ago