پاکستان نیوز پوائنٹ
آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے.سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی گئی جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کے ٹھکانے تباہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں نیشنل…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سمندر کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے (اعلیٰ معیار کی گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلام آباد…