اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کے تعاون کو سراہتا ہوں وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوںنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر پاکستان برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، جس نے جنوبی ایشیا میں ایک جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن ہمارے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے سب سے اہم بنیادی شرط ہے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم جرات مندانہ قدم ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مصر بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر مکمل تبدیل کرنا ہدف ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے…

22 hours ago

طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا…

22 hours ago

موٹر وے پولیس سے ایک بھی ناجائز چالان نہیں ہونے دوں گا عبدالعلیم خان کی گڈز ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس…

22 hours ago

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت کےابتدائی 28 ماہ کےدوران قرضوں میں 18 ہزار 832 ارب…

22 hours ago

ایک ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے کتنا ٹیکس دیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایف بی آر نے تنخواہ دارطبقے سے جولائی 2026 میں 44 ارب…

22 hours ago

ٹرمپ کا سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان…

22 hours ago