پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ خوارجی رنگ لیڈر اور خودکش حملہ آور کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان خطے اور عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے، دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے ان کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن دشمن اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران خارجی سرغنہ سمیت ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…