اردو نیوز اپڈیٹس

بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔آئی سی سی نے اعلان کیا کہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو لے لیا گیا ہے۔باضابطہ اعلان میں آئی سی سی نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 3 ہفتے سے زائد کے دورانیے میں اس معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تفصیلی بات چیت کی گئی۔آئی سی سی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور اُن کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی سے تمام پوائنٹس شیئر کئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پلیٹ فارم سے بنگلادیش بورڈ کو یقین دہانیاں بھی کرائیں۔اسکاٹ لینڈ ابتدا میں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ اس وقت اسکاٹ لینڈ کی رینکنگ 14ویں نمبر پر ہے، اور وہ ٹورنامنٹ میں پہلے ہی شامل سات ٹیموں نمیبیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، امریکا، کینیڈا، عمان اور اٹلی سے بہتر پوزیشن پر ہے۔بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہےلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

31 minutes ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

35 minutes ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

36 minutes ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

38 minutes ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

42 minutes ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

44 minutes ago