اردو نیوز اپڈیٹس

بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی معرکہ حق کا نمایاں واقعہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
معرکہ حق کے نمایاں واقعات میں سے ایک روسی ساختہ بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی ہے، بھارت نے اس تباہی کو قبول نہیں کیا مگر پاکستان نے ٹھوس شواہد سے اس کی تباہی کو ثابت کیا۔معرکہ حق میں بھارت کو جتنا غرور رافیل کی موجودگی کا تھا اتنا ہی یقین ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پر تھا، وہی ایس فور ہنڈرڈ جو آواز کی رفتار سے چودہ پندرہ گنا زیادہ سپیڈ سے بیک وقت اسی کروز یا بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اسی لیے بھارتیوں کا خیال تھا کہ پاکستان کا کوئی میزائل انہیں چھو بھی نہیں سکے گا، مگر معرکہ حق میں جب پاکستان نے دیگر اہداف کے ساتھ ایس فور ہنڈرڈ کو ہی ناکارہ کر دیا تو بھارتیوں کے طوطے اڑ گئے۔دنیا بھر میں بے عزتی ہوئی تو مودی کو بلا کر ادھم پور ایئر بیس میں ایس فور ہنڈرڈ کے ساتھ تصویریں بنوائیں، بھارتی میڈیا نے شور مچایا پاکستان کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، اس مقصد کیلئے مودی نے ایس فور ہنڈرڈ کے میزائل لانچر کے سامنے تصویریں بنوائیں اور وہ بھی ایک ٹرک کے سامنے۔اصل میں تو ایس فور ہنڈرڈ 3 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، کمانڈ سنٹر والا ٹرک، ریڈار والا ٹرک اور میزائل لانچر ٹرک جو ایک ایک فور ہنڈرڈ بٹالین کے ساتھ دس بار یا چودہ تک ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے ادھم پور میں ایس فور ہنڈرڈ کا کمانڈ سنٹر تباہ کیا تھا جس سے ادھم پور ایئربیس پر بھارت کو جنگ بندی کے بعد نیا کمانڈ سنٹر منگوانا پڑا، اس کا ثبوت بھارتی چینل اے بی پی نیوز کی یہ خبر ہے جس کے مطابق بہار کا رام بابو سنگھ ایس فور ہنڈرڈ میزائل کا آپریٹر تھا اور اور پاکستانی حملے میں مارا گیا۔جس وقت رام بابو کمانڈ سنٹر کے اندر موجود تھا تب پاکستانی حملے میں کمانڈ سنٹر تباہ ہوگیا اور یہ آپریٹر بھی مارا گیا، بھارتی حکومت نے جھوٹ چھپانے کیلئے بیان ہی بدل دیا، اور کہا رام بابو سنگھ بی ایس ایف کا نہیں بھارتی فوج کا جوان تھا اور ایس فور ہنڈرڈ سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔مگر دنیا سچ جان چکی تھی کہ پاکستان نے 9 مئی کو دنیا کا جدید ترین ایس فور ہنڈرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

10 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

10 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

10 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

10 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

10 hours ago