پاکستان نیوز پوائنٹ
معرکہ حق کی خاص بات یہ تھی کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کو کسی بھی عالمی ادارے، تنظیم، ملک اور انٹرنیشنل میڈیا نے تسلیم نہیں کیا۔ مودی حکومت اور گودی میڈیا نے پرانی عادت کے مطابق پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر تھوپنا چاہا مگر منہ کی کھائی، گودی میڈیا نے حملے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کی کہانی بتائی، بھارتی اینکرز چیخ چیخ کر پاگل ہوتے رہے مگر دنیا نے ان کی بات پر بالکل کان نہ دھرا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں تو بہت ہوئیں مگر ایسا پہلی بار ہوا کہ عالمی میڈیا اور مغربی ممالک بھارتی جھوٹوں کے جال میں نہیں پھنسے، امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت تمام ممالک نے پہلگام میں نہتے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا مگر پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کو تسلیم نہیں کیا۔ دنیا بھر میں کسی بھی ملک نے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، اکثر ممالک نے بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑنے اور مشترکہ تحقیقات کی پاکستانی پیشکش تسلیم کرنے کا مشورہ دیا، ماضی میں بھارت اپنی پراپیگنڈا مشینری کی مدد سے دنیا کو اپنے جھوٹ پر قائل کر لیتا تھا۔ سال 1965ء میں بی بی سی نے لاہور پر قبضے کے بھارتی جھوٹ کو خبر کے طور پر چلا دیا تھا، پلواما حملے کے بعد 2019ء میں بھی کئی ممالک نے بھارتی پراپیگنڈا سچ مانا تھا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان کو بھارتی مطالبات تسلیم کرنے کا کہا تھا، مگر معرکہ حق میں پاکستان روز اول سے بیانیے کی جنگ کا فاتح رہا اور مودی کو منہ کی کھانا پڑی۔ پاک فوج نے معرکہ حق میں وہ کامیابی حاصل کی کہ دنیا کو حیران کر دیا، یہ محض ہتھیاروں کی جنگ نہیں تھی بلکہ حق و سچ کی وہ فتح تھی جو دنیا بھر نے دیکھی، معرکہ حق آنے والی نسلوں کیلئے دفاعِ وطن کی ایک روشن مثال بنا رہے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…