اردو نیوز اپڈیٹس

بھارتی فوج کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایئر بیسز سمیت 26 اہم فوجی مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ھارتی فوج کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایئر بیسز سمیت 26 اہم فوجی مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار، اور جنگی طیاروں کے ذریعے بھارتی تنصیبات پر حملے کیے گئے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے “آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کا آغاز ہفتے کی صبح 5 بجے ہوا اور اب تک بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان کے مطابق ادھم پور، پٹھان کوٹ اور پنجاب کے ایئربیس اسٹیشنز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہم نقصان ہوا۔بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے رات 1 بج کر 40 منٹ پر پنجاب ایئربیس کو ایک تیز رفتار میزائل سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیاروں، گولہ بارود اور جنگی طیاروں سے فوجی انفراسٹرکچر پر شدید حملے کیے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کو جدید روسی ساختہ S-400 سسٹم، چار ایئربیسز، پانچ ایئرفیلڈز، دو براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس، ایک دہشت گردی کا کیمپ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، سپلائی ڈپو، آرٹلری گن پوزیشن اور لائن آف کنٹرول پر متعدد فوجی پوسٹوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں، سیالکوٹ کے قریب ایک بھارتی رافیل طیارہ اور ایک بڑا ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ دوسری جانب دہلی اور گجرات کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا ادارے اے این آئی اور ٹی وی 9 نے ادھم پور ایئربیس سے دھواں اٹھنے اور سرسہ ایئرفیلڈ پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئربیس پر حملوں کا بھی اعتراف سامنے آیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…

12 hours ago

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…

12 hours ago

ووٹ امانت ہے کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں علیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت…

13 hours ago

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…

13 hours ago

امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں ایرانی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…

13 hours ago