پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے، پاکستان صلح صفائی کے کیلیے جو کوششیں کر رہا ہے اللہ ہمیں کامیاب کرے۔خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے، بھارت اپنے بندوں یا جو پاکستانی بھارت کی قید میں ہیں انکی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے جس قسم کی ذلت اٹھائی ہے ساری دنیا اور انکی عوام انکو جوتے مار رہی ہے، بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے پاکستان سے جو حال اس کا ہوا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ بھی بڑا ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے کٹ چڑھائی ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…