اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کیا جا سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے جس سے کسان متاثر ہو رہے ہیں تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مالی فوائد ہر کسان تک پہنچ سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

17 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

17 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

17 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

17 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

17 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

17 hours ago