اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا فوری موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا عطاء اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کر سکا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج پہلگام فلیگ آپریشن کو 1 سال پورا ہو چکا ہے، آج تک بھارت اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکا، پہلگام واقعہ کھوکھلے پن، غیر منطقی، جھوٹی انا، تکبر و حرص پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، پہلگام آپریشن کی ایف آئی آر 10 منٹ میں درج کر لی گئی تھی، ایف آئی آر کا جلد اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ جسے وہ بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی کھوکھلی سوچ اور مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے، عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدانوں، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے، پہلگام واقعہ پر بھی بھارت نے بھونڈے طریقے اختیار کئے، فالس فلیگ آپریشنز بھارت کی تاریخ رہی ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام فالز فلیگ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پاس کوئی ٹھوس شواہد اور قابل اعتبار ثبوت نہیں تھے، بھارتی میڈیا محض من گھڑت بیانیے کو فروغ دیتا رہا ، بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کو سپورٹ کرنے میں کوئی مؤثر دلائل پیش نہیں کر سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے، پوری قوم اس عزم پر متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بھارت کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

7 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

8 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

8 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

8 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

8 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

8 hours ago