اردو نیوز اپڈیٹس

بیلاروس کے صدر کا دورہ شمالی کوریا کم جونگ اُن کو رائفل کا تحفہ پیش کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے اور سربراہی ملاقات کے دوران انہیں ایک خودکار رائفل تحفے میں پیش کی۔لوکاشینکو نے کم جونگ ان کو رائفل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا، اگر دشمن سامنے آ جائے تو کام آئے گی، جس پر کم جونگ اُن نے ہنستے ہوئے ہتھیار کا معائنہ کیا اور اس کے ری لوڈنگ نظام کو بھی آزمایا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ لوکاشینکو کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے اور ان کے اس سفارتی توازن کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ روس کے اتحادی اور مغرب مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی وہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ دورہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی جان کوئل سے ان کی ملاقات اور بیلاروس کی جانب سے 250 سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بعد سامنے آیا جو امریکا کی جانب سے پابندیوں میں مزید نرمی کے بدلے میں کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago