اردو نیوز اپڈیٹس

بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کو بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے انکوائری کے دوران بینک کی جانب سے شہری کا اکاؤنٹ ازخود بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کا جسٹس ارباب محمد طاہر نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے کے مطابق بغیروجہ اپنی مرضی سے بینک اکاؤنٹ بلاک کرنے کی غلطی تسلیم کرنے پر نجی بینک پر 3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بینک بغیرمصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے، نجی بینک صارف کی قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے 3 لاکھ روپے کے اخراجات ادا کرے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک مستقبل میں بغیر وجہ اکاؤنٹ بلاک کرکے شہریوں کو متاثر کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے، اسٹیٹ بینک موجودہ معاملے کو دیکھے اور تمام بینکوں کو گائید لائن جاری کرنے پر غور کرے۔عدالت نے حکم دیا کہ احتیاطی تدابیر کی گائیڈ لائن میں واضح کیاجائے کہ قانونی جواز کے بغیربینک اکاؤنٹ کے استعمال سے روکا نہیں جا سکے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago