پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی گئی، تاہم ممکن ہے منظوری دی جائے اور ممکن ہے نہ دی جائے۔ طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انہوں نے تائیوان کے حوالے سے کوئی وعدہ بھی نہیں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ شمالی کوریا، جوہری ہتھیاروں میں کمی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جبکہ ٹیرف کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ چین امریکا سے اربوں ڈالر کا سویا بین خریدے گا۔ امریکی صدر نے ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، تاہم اگر ایران کا جوہری پروگرام بیس سال کے لیے معطل ہو جائے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایران یومیہ 500 ملین ڈالر کا کاروبار کرتا ہے اور ناکہ بندی کے ذریعے ایران کی تجارت کو روکا گیا، ان کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ چینی صدر کو آمر کہیں، جبکہ ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…