اردو نیوز اپڈیٹس

تھائی لینڈ کے ذریعے نیوڈیا چپس چین اسمگل کیے جانے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی جریدے بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکی حکام کو شبہ ہے کہ تھائی لینڈ میں قائم کمپنی نے جدید نیوڈیا چپس پر مشتمل اربوں ڈالر مالیت کے سرور چین اسمگل کرنے میں کردیا ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سرورز امریکی کمپنی سپر مائیکرو کمپیوٹر کے تیار کردہ تھے، جن میں جدید مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی نیوڈیا کی اعلیٰ درجے کی چپس شامل تھیں۔ مبینہ طور پر یہ سامان تھائی لینڈ کے ذریعے چین منتقل کیا گیا۔بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس معاملے میں ایک غیر ظاہر کردہ جنوب مشرقی ایشیائی کمپنی، جسے تفتیش میں ’’کمپنی ون‘‘ کہا گیا ہے، مرکزی کردار میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کی شناخت تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں قائم ابون کارپوریشن کے طور پر کی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ان سرورز کے حتمی خریداروں میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ ہولڈنگ بھی شامل تھی، تاہم کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا سپر مائیکرو کمپیوٹر یا ابون سمیت کسی بھی ثالثی کمپنی سے کوئی تجارتی تعلق نہیں۔دوسری جانب نیوڈیا، سپر مائیکرو اور ابون کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔امریکی محکمہ انصاف پہلے ہی مارچ میں سپر مائیکرو کے بعض سابق عہدیداروں پر الزام عائد کر چکا ہے کہ وہ امریکی سرورز کو تائیوان کے راستے جنوب مشرقی ایشیا منتقل کرکے چین بھیجنے کے مبینہ نیٹ ورک میں ملوث رہے۔ اس اسکیم کے ذریعے مبینہ طور پر کم از کم 2.5 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی منتقل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ سرورز بعد ازاں علی بابا کو فراہم کیے گئے۔واضح رہے کہ امریکا نے 2022 میں جدید نیوڈیا چپس کی چین کو برآمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم بعد ازاں کچھ مخصوص شرائط کے تحت محدود برآمدات کی اجازت دی گئی تھی۔ادھر سپر مائیکرو کے حصص یافتگان نے بھی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس میں الزام ہے کہ کمپنی نے چین کو ہونے والی مبینہ غیر قانونی فروخت کو چھپایا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

19 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

19 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

19 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

19 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

19 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

19 hours ago