پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے 12 ممالک کو ہنٹا وائرس کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے. جس کا مقصد وائرس پھیلنے کے ممکنہ خطرے سے خبردار کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہنٹا وائرس کی سنگین علامات سامنے آنے سے قبل ہی اس بحری جہاز سے کچھ مسافر اتر کر اپنے ملکوں کو جا چکے تھے .جس سے ان ممالک میں ہنٹا وائرس کی وبا پھیل سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کے روز ہنٹا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق کی جو کروز شپ ایم وی ہونڈیوس سے منسلک تھیں جبکہ سانس کی شدید بیماری کے کل 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5افراد ایڈیز وائرس کے انفیکشن سے متأثر تھے۔ تاہم جن 12 ممالک کو عالمی ادارہ صحت نے ریڈ الرٹ جاری کیا. ان میں کینیڈا، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ، سویڈن، سنگاپور، ترکی، سوئٹزرلینڈ، امریکا اور برطانیہ شامل ہیں. جس سے ماہرینِ صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ بھی دی۔سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اگر عوامی صحت کی حفاظت کیلئے فوری اور مناسب اقدامات اٹھائے گئے تو ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ محدود ہوگا. تاہم بحری جہاز کے مسافروں اور ان کے رابطوں کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تباہی پھیلائی. جس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے اثرات عالمی معیشت آج تک بھگت رہی ہے۔ہنٹا وائرس ایک خطرناک وائرل بیماری ہے جو عموماً چوہوں اور دیگر جنگلی چوہا نما جانوروں کے فضلے، پیشاب یا تھوک کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔ یہ وائرس آلودہ ہوا میں موجود ذرات سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔اس کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، شدید تھکن، پٹھوں میں درد، سر درد، متلی اور کھانسی شامل ہیں۔ بعض مریضوں میں سانس لینے میں دشواری بھی پیدا ہوسکتی ہے، جو بعد میں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ ہنٹا وائرس کے شدید کیسز جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔تاحال اس بیماری کا کوئی مخصوص علاج یا ویکسین موجود نہیں، تاہم بروقت طبی امداد سے خطرات کم کیے جاسکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر گھروں اور گوداموں میں چوہوں کی موجودگی ختم کرنا، صفائی برقرار رکھنا اور آلودہ جگہوں کی صفائی کے دوران ماسک اور دستانے استعمال کرنا ضروری قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو یوتھ پالیسی کی تیاری اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے پاکستان کو ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ قرار دے دیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کردیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر…