اردو نیوز اپڈیٹس

تھینک یو پاکستان عالمی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنگ بندی میں کامیابی کے بعد 70فیصد عالمی رائے پاکستان کے حق میں مثبت ہوگئی اور تھینک یو پاکستان عالمی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور کامیاب جنگ بندی کے بعد عالمی رائے عامہ میں پاکستان کے حوالے سے ایک بڑا اور مثبت “یوٹرن” دیکھنے میں آ رہا ہے۔آئی پی ایس او ایس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ثالثی کردار کے باعث 70 فیصد عالمی رائے اب پاکستان کے حق میں مثبت ہو چکی ہے۔پاکستان کی اس غیر معمولی سفارتی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر “Thank You Pakistan” کے ہیش ٹیگ عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، جہاں دنیا بھر کے صارفین پاکستان کو ممکنہ عالمی جنگ کا راستہ روکنے کا کریڈٹ دے رہے ہیں۔عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں امن کا سب سے بڑا داعی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں پاکستان کی تعریف ہو رہی ہے، وہیں بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان مخالف منفی بیانات پر بھی عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے اور بھارت کا منفی موقف بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ عالمی میڈیا اب بھارت کے بجائے پاکستان کے امن پسندانہ کردار کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔پاکستان کے اندر بھی شہریوں نے اپنی سیاسی اور عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو اس نازک وقت میں درست فیصلے کرنے پر ملک گیر اور عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی مل رہی ہے۔جنگ بندی کے اعلان کے بعد پوری دنیا کی توجہ اب پاکستان پر مرکوز ہے، جسے ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پیچیدہ ترین بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے .بلکہ معاشی اور سفارتی محاذوں پر بھی مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

21 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

21 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

22 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

22 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

22 hours ago