اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شرہف کا یومِ دستور 10 اپریل 2026 کے موقع پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شرہف کا یومِ دستور 10 اپریل 2026 کے موقع پر پیغام, آج ہم، آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبہ سے منا رہے ہیں۔ ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدے کا نام ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔ 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط ادراجاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔ 1973کا آئین، پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے۔ یہ آئینی دستاویز تفصیل سے بنیادی انسانی حقوق کو بیان کرتی ہے بلکہ انکی فراہمی کے لیۓ قانونی لائحہ عمل کو بھی یقینی بناتی ہے۔ 1973کا آئین، وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔ وفاق پاکستان کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کے لئے کام کرنے کے لیۓ پر عزم ہیں۔ یہی قابل رشک اتفاق اللہ بزرگ و برتر کا ملک خداداد پر اپنے فضل و کرم کا عکاس ہے۔اللہ تعالی نے پاکستان کو جس عزت واکرام سے نوازا ہے اس کے لئے ہمارے سر اسکے آگے سر بسجود ہیں. پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کئے ہوئے، اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔ پاکستان زندہ باد!

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

20 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

20 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

21 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

21 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

21 hours ago