اردو نیوز اپڈیٹس

وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔خیال رہے کہ نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد متعدد کمپنیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس پر کام تیز کر دیا۔اب چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے، یعنی محض 3 سال کے اندر اس اے آئی چیٹ بوٹ نے یہ سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی۔اس سے قبل یہ اعزاز ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے پاس تھا جس کے صارفین نے ایک ارب کا ہندسہ 5.1 سال میں عبور کیا تھا جبکہ انسٹا گرام کو ایسا کرنے میں 7.7 سال، یوٹیوب کو 8.1 جبکہ فیس بک کو 8.7 سال لگے تھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی۔سنسر ٹاور کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے بعداے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈی تیزی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ابھی 5 کروڑ 60 لاکھ ہے مگر ایک سال کے دوران اس تعداد میں 640 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔مگر چیٹ جی پی ٹی کے نئے سنگ میل سے عندیہ ملتا ہے کہ اے آئی اسسٹنٹس اب روزمرہ میں استعمال کیے جانے والے ٹولز کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جن کو لکھنے، منصوبہ بندی، کوڈنگ اور متعدد دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔کھیل کی خبریں

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

22 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

23 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

23 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

23 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

23 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

23 hours ago