پاکستان نیوز پوائنٹ
تیل کی مسلسل اونچی اڑان،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اٹھانوے ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ، 98.71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی برینٹ بھی سنچری کرنے کے بعد ناٹ آؤٹ،قیمت بڑھ کر ایک سو تین ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی۔ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ اب تک سب سے زیادہ تیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ ایران آبنائے ہرمز کھولنے نہیں دے رہا،اب یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ اٹلی اور فرانس نے اپنے کارگو جہاز گزارنے کیلئے ایران سے رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرومیں ہنگامی فراہمی کا آغاز کر دیا،امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اقدام کا مقصد عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے،یہ قدم صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو (6.3 ارب روپے) کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو…