پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے۔ ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائے گا، ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک دلدل میں بدل چکا ہے، جس میں مخالفین خود دھنس جائیں گے۔ دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کر لے، یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی…