اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ کے خاتمے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بطور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا جنگ کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا جب کہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ ہواایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی صدر مسعود پزشکیان سے قبل اسلام آباد پہنچ چکے تھے۔نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی. جہاں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کی سفارتی کوششوں پر تشکر کا اظہارِ کیا ہے۔ ایرانی صدر کا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بطور صدرِ ایران مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، تاہم حالیہ جنگ کے خاتمے کے بعد کسی بھی ملک کا یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تفصیلی ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گابعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر آج رات گئے ہی وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔صدر مسعود پزشکیان کی صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ شیڈول کے مطابق ایرانی صدر کی پہلی ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہوگی جس کے بعد دیگر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اسلام آباد میں ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ایرانی صدر کے استقبال کے لیے شاہراہوں کو پاک ایران پرچموں سے سجایا گیا ہے اور سرکاری سطح پر خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔دورے کے شیڈول میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں صدر مسعود پزشکیان پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کریں گے۔پاکستان نے حالیہ مہینوں میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا، جسے تہران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر پزشکیان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کے تسلسل، جاری تعاون کو مزید وسعت دینے اور پہلے سے طے شدہ اقتصادی و تجارتی معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بھی اہم ہے۔دونوں ممالک کی قیادت باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمت کے بعد ایرانی صدر کا پہلے غیر ملکی دورے لیے پاکستان کا انتخاب دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات اور خطے میں اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہےخیال رہے کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم امن مذاکرات ہوئے تھے۔ ’لیک لوسرن سمٹ‘ کے نام سے ہونے والے اس اجلاس میں ایران، امریکا، پاکستان اور قطر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔مذاکرات کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے، جنگی صورتِ حال کے خاتمے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، جس کے بعد پاکستان کے سفارتی کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور…

2 hours ago

اسلاموفوبیا کے انسداد کیلئے یو این مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے…

2 hours ago

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل…

2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی…

2 hours ago

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی موبائل فونز کتنے سستے ہونے والے ہیں؟

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز…

2 hours ago

چین نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز امریکا سے چھین لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے امریکا سے دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز…

2 hours ago