پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار سے خوش نہیں، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان نے جنگ کے بجائے مذاکرات اور امن کا راستہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے، افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، افغان قیادت پاکستان کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کو یاد رکھے، پاکستان نے افغان عوام کو پناہ، تعلیم اور روزگار فراہم کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی قیادت نے عالمی سطح پر مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے، عالمی برادری پاکستان کی قیادت اور کردار کو سراہ رہی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…