اردو نیوز اپڈیٹس

جوتے نما گاڑی نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیدرلینڈز میں لکڑی سے بنے جوتے بہت مشہور ہیں جنہیں کَلاگ کہا جاتا ہے تاہم ایک ٹی وی میزبان نے لکڑی کے روایتی جوتے کی شکل میں تیار کی گئی گاڑی چلا کر دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ جوتے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈچ ٹی وی میزبان کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹی وی ٹیم نے ریکارڈ قائم کرنے والی گاڑی تیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے برطانوی شہری کیون نکس سے رابطہ کیا، جو 2025 میں دنیا کی تیز ترین موٹرائزڈ باغیچے کی جھونپڑی کا ریکارڈ قائم کرچکے تھے۔ٹیم نے اپنی گاڑی کے لیے نیدرلینڈز کے روایتی لکڑی کے جوتے کو بطور نمونہ استعمال کیا اور برقی گو کارٹ کے ڈھانچے کو اس کی بنیاد بنایا۔بعد ازاں اس ڈھانچے پر پالئیےسٹر اور فائبر گلاس سے جوتے کی شکل کا خول تیار کیا گیا. جس کے بعد یہ منفرد گاڑی مکمل ہوئی۔کلااس فان کروئسٹم نے 4 اپریل کو نیدرلینڈز کے شہر بوشن ہاؤٹ میں بریڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس گاڑی کو چلایا، جہاں اس نے 70.05 میل فی گھنٹہ یعنی تقریباً 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔یہ رفتار دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی تھی جس پر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔گاڑی کا ٹرائل ایک ایسے وقت کیا گیا جب موسم خراب تھا، تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور وقفے وقفے سے بارش بھی ہو رہی تھی۔ لیکن ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹیم نے اس منفرد منصوبے کے ذریعے روایتی ڈچ لکڑی کے جوتے کو ایک تیز رفتار موٹرائزڈ گاڑی میں تبدیل کردیا۔کلاس نے کہا کہ تجسس انسان کو دلچسپ اور حیرت انگیز تجربات تک لے جاتس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ریکارڈ دوسروں کو بھی نئی چیزیں آزمانے اور دریافت کرنے کی ترغیب دے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

4 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

4 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

4 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

4 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

4 hours ago