پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین اسماعیل نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیکیورٹی، تجارت اور ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت نے سیکیورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے داخلی سلامتی، امیگریشن اور قانونی و عدالتی امور میں ادارہ جاتی تعاون میں پیش رفت کو بھی سراہا۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت نے ملائیشیا میں پاکستانی مصنوعات کے لیے مزید مارکیٹ تک رسائی پر زور دیا۔صدر زرداری نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی طلب موجود ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔ملائیشین وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 2026ء پاکستان اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کا 69 واں سال ہے۔پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہفتہ وار 14 پروازیں چل رہی ہیں جبکہ مزید پروازوں میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔ملاقات میں ملائیشین وزیرِ داخلہ کے دورے کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج…