اردو نیوز اپڈیٹس

جوڈیشل ٹاور عدالتی نظام کی بہتری کا منصوبہ حکومت تعاون کرے گی اعظم نذیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جوڈیشل ٹاور کا منصوبہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے کو جدید اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔جوڈیشل ٹاور کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف عالیہ نیلم اپنے بعد آنے والوں کیلئے ایک اہم ورثہ چھوڑ کر جائیں گی، چیف جسٹس نے اپنے دور میں ججز کی مراعات یا رہائشی سہولیات کے بجائے عدالتی نظام، وکلاء اور سائلین کی بہتری کو ترجیح دی۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز لاہور سے کیا اور ان کا ویژن عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی خواہش تھی کہ خواتین وکلاء کیلئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، جس کے تحت پنجاب میں جدید فیمیل بار رومز اور ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جا چکے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ بار کمپلیکس میں تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ جوڈیشل ٹاور میں سیکڑوں گاڑیوں کی پارکنگ سمیت وکلاء اور سائلین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو کا خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں صوبائی حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، وکلاء برادری اور منصوبے سے وابستہ تمام حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت جوڈیشل ٹاور منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

14 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

14 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

14 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

15 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

15 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

15 hours ago