اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبوں کو عالمی اعزازات مریم نواز کا اظہار مسرت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عالمی سطح پر ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP)، امریکا نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو ٹیکنالوجی سے چلنے والی گاڑیوں کے جرائم کی روک تھام میں عالمی قیادت کے اعتراف میں 2026 کا “لیڈرشپ اِن دی پریونشن آف وہیکل کرائمز ایوارڈ” دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا منصوبہ “میرا پیارا” (بچوں کی حفاظت کے لیے ورچوئل سینٹر) اقوام متحدہ کے WSIS ایوارڈز 2026 میں ای گورننس کے زمرے میں “چیمپئن پروجیکٹ” قرار پایا ہے۔مریم نواز کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو منصوبے، “ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” اور “ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”، ای گورننس کے شعبے میں دنیا کے بہترین 20 منصوبوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ بین الاقوامی اعزازات پنجاب حکومت کے سمارٹ اور ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی جی پی ایس سی اے احسن یونس کی قیادت کو بھی سراہا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

14 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

14 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

14 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

14 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

15 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

15 hours ago