اردو نیوز اپڈیٹس

جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے پاکستان کی اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، انسانی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے. ایسے حملے آئی اے ای اے کے اصولوں اور نیوکلیئر سیفٹی و سیکیورٹی کے بنیادی ضوابط کے منافی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایٹمی تنصیبات کو کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ایسے اقدامات تباہ کن اور ناقابل واپسی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں، ماحول اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، شہری نیوکلیئر انفرااسٹرکچر کا تحفظ ایک تسلیم شدہ عالمی اصول ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔پاکستان نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی اپیل کی اور کہا کہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کیا جائے. ایسے اقدامات کے اثرات خطے سے باہر تک جا سکتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی امن، استحکام اور ڈی اسکیلیشن کا واحد راستہ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

16 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

16 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

16 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

16 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

16 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

16 hours ago