اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں کا اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور بحیرہ احمر کے بحری راستوں پر دوبارہ میزائل اور ڈرون حملے شروع کرے گا۔ یہ بات حوثی تنظیم کے دو سینیئر عہدیداروں نے بتائی ہے، تاہم انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی کیونکہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق پہلا حملہ آج رات ہی کیا جا سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ راستہ عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اس علاقے میں حملوں کے باعث کئی تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ حوثیوں نے اس سے پہلے امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت بحیرہ احمر میں حملے روک دیے تھے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکہ نے بھی حوثیوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔ اسی طرح اسرائیل پر حملے بھی گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد روک دیے گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں نسبتاً سکون پیدا ہو گیا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حوثی گروپ ایران کی حمایت میں دوبارہ سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگر حملے دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی بحری تجارت اور خطے کے امن پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ فی الحال حوثی قیادت کی جانب سے کسی حتمی اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

18 minutes ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…

21 minutes ago

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…

25 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

27 minutes ago

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…

28 minutes ago