پاکستان نیوز پوائنٹ
بحرین نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ہماری خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جواب کا حق رکھتے ہیں۔ بحرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں میں سلطنت کےاندراہم مقامات اورتنصیبات کونقصان پہنچا، سکیورٹی اداروں نےہنگامی منصوبوں پرعمل درآمد شروع کریا، حملے بزدلانہ کارروائی ہے جس کی سخت مذمت کرتےہیں۔ بحرین نے کہا ہے کہ ہرضروری اقدام اورمناسب جواب دینے کا پورا حق محفوظ رکھتے ہیں، فوجی امور سے متعلق مزیدتفصیلات متعلقہ حکام جلد جاری کریں گے۔ ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ایک جارحانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا، جسے اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا اور متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق دارالحکومت ابوظہبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کے ملبے کے گرنے سے کچھ مالی نقصان ہوا اور ایشیائی نژاد ایک شخص ہلاک ہوا، ملک کی سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور امارات کو اپنی سرزمین، عوام اور مفادات کے دفاع کے لیے مناسب جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ ملک ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…