اردو نیوز اپڈیٹس

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کرلیے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کےدرمیان معاملات طے کرنےکےلیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر منصوبے ناکام ہوئے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیر میں امن قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب کسی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ہے، کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیا۔احسن اقبال نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی مسائل کےباعث ایک مشکل صورتِ حال پیدا ہوئی تاہم مقامی اور قومی قیادت کی دانائی اور مکالمے کی روح نے اس بحران کو پر امن انداز میں حل کردیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ نہ تشدد کو ہوا ملی، نہ تقسیم ہوئی، بلکہ باہمی احترام کے ساتھ راستہ نکالا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےعوام کی آواز کو بلند کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا، جب حکومت عوام کی سنتی ہے، عوام تعمیری انداز میں بات کرتے ہیں توحل نکل آتاہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے تصادم کے بجائے مشاورت کو اور انا کے بجائے یکجہتی کو ترجیح دی۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر آزاد جموں کشمیر میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ساتھ ساتھ کام کریں گے۔وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یکم اور 2 اکتوبرکو جاں بحق افراد کےلواحقین کو معاوضہ دیا جائےگا۔معاہدے کے تحت پرتشدد واقعات سے اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکرات کمیٹی میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، احسن اقبال اور سردار یوسف، امیر مقام کے علاوہ ، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

9 hours ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

9 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

9 hours ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

9 hours ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

9 hours ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

9 hours ago