پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر فیکلٹی ممبران اور طالبات نے استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےانٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سیکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا۔طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…