اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت پنجاب کی جانب سے صحافی برادری کو چھت فراہم کرنے کیلئے اہم اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
صحافی کالونی فیز-II کو کٹار بند روڈ سے منتقل کر کے چہار باغ سکیم میں بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کو پہلے سے منظور شدہ ماسٹر پلان کے مطابق بنایا جائے گااس حوالے سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) RUDA عمران آمین اور سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے کی۔ اجلاس میں صحافی کالونی فیز-II کی منتقلی، منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے آئندہ لائحہ عمل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (PJHF) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکر عدنان رشید، پی جے ایچ ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)اسد حسین، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز RUDA کرنل عابد لطیف سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب جونلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن فیز ٹو پلاٹوں کیلئے اہل صحافیوں کی فہرست فوری طور پر روڈا کو فراہم کرے گا جبکہ روڈا فہرست موصول ہونے کے بعد پلاٹوں کے اہل صحافیوں کو باضابطہ اطلاع نامہ جارے کرے گا تاکہ منصوبے کے اگلے مراحل پر بغیر کسی تاخیر کے عملدرآمد کیا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے جہار باغ سکیم جے بلاک کا ماسٹر پلان ایڈوانس فیس اور اقساط پرانی طے شدہ معاہدے کے مطابق وصول کئے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ڈیولپمنٹ چارجز براہِ راست RUDA وصول کرے گا اور صحافی کالونی فیز ٹو کے ہی قواعد و ضوابط پلاٹ کے اہل صحافیوں پر لاگو ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی نے روڈا کے سی ای او عمران امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحافیوں کو چھت فراہم کرنے کے حوالے سے آپ کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں اور امید ہے کہ روڈا صحافی کالونی فیزٹو کی بروقت ڈویلپمنٹ، پلاٹوں کا پوزیشن سمیت دیگر مراحل کو بروقت مکمل کرے گا تاکہ صحافی اپنے گھر بنا سکیں۔اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سیکرٹری انفارمیشن اور روڈا کے سی ای او کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاہور پریس کلب کے ممبران صحافیوں کیلئے فیز ٹو کا جو اعلان کیا تھا وہ آج پایہ تکمیل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی فیز ٹو جو چہار باغ میں منتقل کی گئی ہے، اس پر وزیر اطلاعات اور سی ای او روڈ ا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحافیوں کیلئے شہر کے اندر خوبصورت مقام کا انتخاب کیا ہے، پوری صحافی کمیونٹی حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتی ہے۔ انہوں نے فیز ٹو میں شامل صحافیوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے وزیرخارجہ کی ملاقات علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر…

2 hours ago

بلوچستان حکومت کا دہشت گردی سے متاثرین کیلیے معاوضہ پیکیج میں تاریخی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے…

2 hours ago

پُرتشدد جتھے نے انتخابات کو متنازع بنانےکی ناکام کوشش کی کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیرکاز کو کبھی نقصان نہیں…

2 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 32 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ…

2 hours ago

مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا…

2 hours ago