اردو نیوز اپڈیٹس

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 32 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنزکیے گئے. ان ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ متعدد آپریشنز کیے، جہاں شدید جھڑپ کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا جب کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری رفتار سے جاری رہیں گی اور بیرونی سرپرستی اور معاونت سے چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

7 minutes ago

حوثیوں کے ریاض حملے کا مارکیٹ پر اثر سعودی اور قطری اسٹاک انڈیکس میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں میزائل اور…

11 minutes ago

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر (اے سی)…

13 minutes ago

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کیا آپ نے کوئی ایسا خاندان دیکھا ہے جس کی کئی نسلوں…

18 minutes ago

امریکا کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے…

20 minutes ago

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

23 hours ago