اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت کا بجلی کے صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کو ایڈجسٹ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیرف میں اضافے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے اثرات بجلی کی مجموعی لاگت پر پڑے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور بجلی کے نرخ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف کیٹیگریز کے صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق سال 2024 میں بجلی کے شعبے کی مالی ضروریات 3 ہزار 768 ارب روپے تھیں، جبکہ 2026 کے لیے مالی ضروریات کا تخمینہ 3 ہزار 379 ارب روپے لگایا گیا ہے۔پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ انڈسٹریل کراس سبسڈی کو 225 ارب روپے سے کم کر کے 102 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلیوں کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جا رہا۔ اسلام آباد میں حکام نے مزید بتایا کہ نیا بلنگ سسٹم جلد شروع کیا جا رہا ہے، جس سے نظام میں شفافیت آئے گی۔ پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی درخواست پر جلد فیصلہ کرے تاکہ پالیسی پر بروقت عملدرآمد ممکن ہو سکے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

11 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

11 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

11 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

11 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

11 hours ago