اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا کے بڑے رقبے پر بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے کارروائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ فورسز نے فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد علاقے عوام کے لیے محفوظ بنا دیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کی ایک سنگین سازش سامنے آئی ہے۔ خوارج عناصر نے 114 مربع کلومیٹر رقبے میں بارودی مواد اور سرنگوں کا بڑا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا .جس کے دوران اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے.تاکہ عوام اور سفر کرنے والے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جاسکے۔آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عمل انتہائی حساس اور خطرناک ثابت ہوا۔ ترجمان کے مطابق ڈی مائننگ کے دوران پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے جبکہ 115 اہلکار دھماکوں کے باعث ہاتھ یا پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے کو دھماکا خیز مواد سے پاک کرنا نہ صرف دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ہے. بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔ فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بقیہ علاقوں کو بھی جلد از جلد کلیئر کرکے قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

21 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

21 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

21 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

21 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

21 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

21 hours ago